تلنگانہ

تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن سے ٹی ایس پی ٹی اے اور میوا کے قائدین کی ملاقات

نرمل، 5 ڈسمبر: تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (ٹی ایس پی ٹی اے) اور مائناریٹی ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن (میوا) کے ضلع نرمل کے صدر شیخ شبیر علی کی قیادت میں ایک وفد نے تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین، آکونوری مرلی، سے ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال، نرمل میں ملاقات کی۔ اس وفد نے ضلع کے مختلف تعلیمی مسائل پر مبنی ایک تحریری یادداشت ان کے حوالے کی۔

 

جس میں ضلع نرمل کے لئے تدریسی تعلیمی قابلیت رکھنے والے ڈی ای او کا تقرر، تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن میں اردو داں کو رکن کے طور پر شامل کرنے ، ڈی ایس سی کے محفوظ زمروں میں مخلوعہ جائیدادوں کو ڈی۔ریزرو کرنے، ضلع میں اقلیتی علاقوں میں اردو آنگن واڑی مراکز کے قیام، نرمل میں مائناریٹی اسٹڈی سرکل کا قیام، ایلاپلی ڈبل بیڈروم علاقے میں اردو پرائمری اسکول کا قیام اور جائیدادوں کی منظوری، ایم ڈی ایم ایجنسیوں کو ماہانہ مشاہرہ اور بلز کی وقت پر ادائیگی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی ریاستی حکومت کو شفارش کرنے اپیل کی گئی۔

 

اس دوران وفد نے نشاندہی کی کہ ضلع نرمل کے موجودہ ڈی ای او اس عہدے کے لیے مطلوبہ اہلیت نہیں رکھتے کیونکہ وہ ڈی۔ایڈ یا بی۔ایڈ کی قابلیت نہیں رکھتے، جوکہ اس عہدے کے لیے لازمی ہے۔ وفد نے کمیشن کے چیئرمین کو اس معاملے سے آگاہ کیا، جنہوں نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔

 

اس موقع پر ٹی ایس پی ٹی اے اور میوا کے قائدین، جن میں ضلع صدر شیخ شبیر علی، ٹی ایس پی ٹی اے کے جنرل سیکرٹری اور میوا کے میڈیا سیکریٹری ڈاکٹر ساجد معراج، زیڈ ایچ مسعود، مقصود احمد، مسیح الدین، سید سرفراز، شیخ فاضل، معین الدین اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button