"ڈیجیٹل دور کی شادی: دلہے کے گلے میں یو پی آئی اسکینر

نئی دہلی: آج کے دور میں شاید ہی کوئی ہو جو جیب میں نقد رقم رکھتا ہو۔ ہر کوئی اب ڈیجیٹل ادائیگی کا عادی بن چکا ہے۔ خریداری ہو یا بل کی ادائیگی، بس فون نکالیے اور اسکین کیجیے—یہی نئی زندگی کا انداز ہے۔ اور اسی بدلتے رجحان کا دلچسپ مظاہرہ ایک حالیہ شادی کی تقریب میں دیکھا گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی کے اسٹیج پر دلہا دلہن موجود ہیں۔ اچانک ان کے دوست اسٹیج پر آتے ہیں اور مذاق میں دلہے کے گلے میں یو پی آئی اسکینر ڈال دتے ہیں،جی ہاں، بالکل ویسا ہی اسکینر جیسا کسی دکان پر نظر آتا ہ۔ اس کے بعد ایک ایک دوست باری باری آتا ہے فون نکالتا ہے اور ایک روپیہ ادا کرتا ہے۔ وہ اپنی ادائیگی اسکرین پر دکھاتے ہیں، ہنستے ہیں، قہقہے لگاتے ہیں، اور تقریب کو یادگار بنا دیتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہا بھی اس لمحے کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتا نظر آتا ہے۔ یہ سارا واقعہ ہنسی مذاق میں کیا گیا لیکن یہ بتاتا ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی ہماری روایات میں رنگ بھرتی جا رہی ہے۔یہ ویڈیو جب ایک صارف نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ کسی نے لکھا:”ایسے دوست ہوں تو زندگی
خوش رنگ ہو جاتی ہے”، تو کسی نے کہا: "کم از کم شادی کے اخراجات نکل جائیں گے”۔ یہ ویڈیو کب اور کہاں کا ہے فوری اس بات کی تصدیق نیہیں ہوسکی لیکن یہ تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔