ایجوکیشن

روحینہ فاطمہ سحر کو اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری 

حیدرآباد ۔ 22-مئی (اردولیکس )ایڈیشنل کنٹرولر آف ایگزامیینیش، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب روحینہ فاطمہ سحر زوجہ شجاعت علی(بزنس کو آرڈینیٹر -حال مقیم سعودی) کو

 

اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان اردو میں خواتین کی خود نوشت سوانح عمریاں۔ ڈاکٹر عسکری صفدر ، سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن , حسینی عالم، حیدرآباد کے زیر نگرانی داخل کیا۔

 

روحینہ فاطمہ سحر بنت محمد حبیب الرحمن (کنٹریکٹر ائیر فورس،بیدر )کا تعلق ایک علمی گھرانے سے ہیں۔ ان کی والدہ نسیم عرفان ریٹائرڈ گورنمنٹ ٹیچر ، ظہیر آباد ، ہیں۔ روحینہ فاطمہ سحر نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے

 

تاریخ اور اسلامک اسٹڈیز جیسے مضامین میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی۔ روحینہ فاطمہ سحر کا تعلق آل انڈیا ریڈیو سے بحیثیت ریڈیو اناونسر کم وبیش دس سے زیادہ عرصہ پر محیط رہا۔

 

روحینہ فاطمہ سحر کو اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر ان کے والدین، اساتذہ اکرام ، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے دلی مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button