نیشنل

کرناٹک میں بھیانک سڑک حادثہ _ جیپ اور لاری میں تصادم کے بعد 9 افراد ہلاک

بنگلورو _ 25 اگست ( اردولیکس) کرناٹک میں پیش آئے بھیانک  سڑک حادثہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کی صبح جمنا شرا تعلقہ کے بالینہلی میں ایک لاری اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں نو ہلاک ہو گئے۔ 12 افراد شدید زخمی۔ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو تماکورو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تمام مرنے والوں کا تعلق ضلع رائچور سے ہے۔

حادثے کے وقت جیپ میں تقریباً 20 افراد سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ رائچور سے بنگلور آرہی ایک جیپ اوور ٹیک کرتے ہوئے لاری سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ نیشنل ہائی وے نمبر 48 پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ حادثہ کے سلسلے میں کاکلمبیلا پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button