نیشنل

50 مسافرین کو چھوڑ کر طیارہ اڑ گیا

بنگلور: یہ عجیب وغریب واقعہ بنگلورو ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ گو فرسٹ ایئرویز کی فلائٹ (G8 116) جسے پیر کی صبح یہاں سے دہلی پرواز کرنا تھا 50 سے زیادہ مسافروں کو چھوڑ کر روانہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر موجود باقی مسافروں نے سوشل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
ایئرلائن کی غفلت کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ اس دوران کچھ ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے گو فرسٹ کمپنی نےکہا کہ وہ تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ ایک مسافر شریا سنہا نے کہا کہ گو فرسٹ کے ساتھ یہ سب سے خوفناک تجربہ تھا۔
پرواز صبح 6.20 پر تھی صبح 5.35 پر 50 سے زیادہ مسافر بس میں سوار ہوئے انھیں ٹہرا دیا گیا۔ فلائٹ میں صرف ایک بس کے مسافر سوار ہوئے اور دوسری بس کے تمام مسافر یہیں ٹھہرے رہےاورطیارہ پرواز کرگیا۔ بعد ازاں ان مسافرین کیلئے متبادل انتظام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button