تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرکی قیامگاہ اوردفاترپرانکم ٹیکس کا چھاپہ

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں آج کئی مقامات پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپے مارے۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ریاستی وزیرملاریڈی، ان کے فرزند مہیندرریڈی اورداماد شیکھرریڈی کے مکانات اوردفاتربھی دھاوے کئے جارہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ 50 ٹیمیں ان دھاووں میں حصہ لے رہی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ حکمران جماعت ٹی آرایس کے قائدین کے خلاف جانچ کے سلسلہ کا حصہ ہے۔ملاریڈی کے اداروں اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔ قبل ازیں آئی ٹی کے حکام نے تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز گنگولہ کملاکر کے ساتھ ساتھ دیگر وزرا، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کی بھی تلاشی لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button