نیشنل

گجرات اسمبلی انتخابات: مجلس کے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری۔ وڈگام نشست سے کلپیش بھائی سندھیا امیدوار

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے مجلس اتحاد المسلمین نے کلپیش بھائی سندھیا کے نام کا وڈگام سے اپنے امیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے۔ وہ اے آئی ایم آئی ایم کے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے دوسرے ہندو امیدوار ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین نے آج گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے مزید تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق وڈگام سے کلپیش بھائی سندھیا، سدھ پور سے عباس بھائی نوڈسولہ اور ویجل پور سے زینب بی بی شیخ امیدوار ہوں گے۔ اسدالدین اویسی گجرات انتخابات کے دوران مسلم اور دلت ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مجلس نے 2021 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 26 نشستوں پرکامیابی حاصل کی تھی۔ دوسری جانب مئی 2022 سے اسد الدین اویسی لگاتار گجرات کا دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button