نیشنل

شدید کہر، یمنا ایکسپریس پر 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ کا شکار گاڑی سے مرغیوں کی چوری: ویڈیو وائرل

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں شدید کہر کی وجہ سے صبح کے وقت جہاں گاڑیوں کی رفتار میں کمی آئی وہیں گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت ایکسپریس وے پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ حادثہ میں بعض افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔

 

حادثہ میں مرغیوں کا لوڈ لے جانے والی گاڑی بھی شامل تھی۔ حادثہ کے بعد لوگ مرغیاں چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button