نیشنل

کویتا کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت۔ کل پھرانفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو ہونا پڑے گا حاضر

نئی دہلی: دہلی شراب اسکام میں بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والی بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کو کل ایک مربتہ پھر دہلی میں انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے روبرو حاضر ہونا ہوگا ۔ اسی اثنا میں ای ڈی کی نوٹس کے خلاف وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں، عدالت عظمٰی میں درخواست داخل کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کیا انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں خاتون کو پوچھ تاچھ کےلئے طلب کیا جاسکتا ہے ؟۔

کویتا کی جانب سے وکیل نے سپریم کورٹ کے علم میں یہ بات لائی کہ ایک خاتون کو ای ڈی کے روبرو پوچھ تاچھ کےلئے طلب کیا جارہا ہے یہ مکمل طور پر قانون کے خلاف ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں عبوری راحت دینے سے انکار کردیا اور مقدمہ کی آئندہ سماعت 24 مارچ تک کےلئے ملتوی کردی، عدالت کی جانب سے عارضی طورپرراحت دینے سے انکارکے بعد بعد کل کویتا کو دوبارہ پوچھ تاچھ کیلئے ای ڈی کے دفترسے رجوع ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ 11 مارچ کو ای ڈی کے حکام نے ان سے قریب 9 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button