ایجوکیشن

انٹرمیڈیٹ امتحانات شروع۔ بعض طلباء دوڑ کر پہنچے امتحانی مراکز

حیدرآباد: تلنگانہ میں آج سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ امتحانات کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہیں۔ ایک منٹ میں تاخیرپربھی امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہ دئیے جانےسے متعلق حکام کے اعلان کے بعد طلباء امتحانی مراکز کے پاس قبل از وقت پہنچ گئے۔طلباء کو صبح 8 بجے سے امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ عہدیداروں نے صبح 9 بجے کے بعد امتحانی مراکز میں آنے والے طلبہ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ بعض طلباء کو دوڑتے ہوئے امتحانی مراکز میں داخل ہوتا دیکھا گیا۔ جبکہ 9,47,699 طلباء امتحانات میں شرکت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button