تلنگانہ
تلنگانہ کے حج عازمین کے لئے بڑی خوشخبری: 10 ہزار اضافی خرچ حکومت برداشت کرے گی، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

تلنگانہ حکومت نے عازمینِ حج کے لیے اہم راحت کا اعلان کیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث حج اخراجات میں ہونے والے 10ہزار روپے اضافے کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہدایت دی ہے کہ اضافی مالی بوجھ ریاستی حکومت خود برداشت کرے گی
۔چیف منسٹر نے کہا کہ اس فیصلے سے تقریباً 7 ہزار عازمینِ حج کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور خاص طور پر مالی مشکلات سے دوچار غریب مسلم خاندانوں کو بڑی راحت ملے گی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ریاستی حکومت کے اس اعلان پر عازمینِ حج اور اقلیتی طبقات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے ایک اہم فلاحی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔



