تلنگانہ

تلنگانہ میں 9 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے _ بی گوپی کریم نگر کلکٹر اور آر وی کرنن نلگنڈہ کلکٹر مقرر

حیدرآباد _ 25 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے 9   کئی آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کردئے ہیں ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں۔ بی گوپی کو کریم نگر کا کلکٹر اور پرفل دیسائی کو کریم نگر کا ایڈیشنل کلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نلگنڈہ کے کلکٹر کے طور پر آر وی کرنن کا تقرر کیا گیا ہے

 

جی ایچ ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر کے طور پر وینکٹیش دوترے، سوریا پیٹ کے ایڈیشنل کلکٹر کے طور پر چیکا پرینکا اور آصف آباد کے ایڈیشنل کلکٹر کے طور پر ہیمنتا کیشو پاٹل کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

 

جے ارونا سری کو پیداپلی کا ایڈیشنل کلکٹر اور جی رمیش کو میدک ضلع کا ایڈیشنل کلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹی ونے کرشنا ریڈی جو اس وقت نلگنڈہ کلکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو حکومت نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button