ایجوکیشن

یوم جمہوریہ کے موقع پر نارائن پیٹ ضلع میں بہتر کارکردگی کر رہے اساتذہ کو تہنیت

نارائن پیٹ : 26 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر کے پیریڈ گراؤنڈ میں منعقد یوم جمہوریہ تقاریب کے دوران محکمہ تعلیم سے 28 اساتذہ کو بہتر کارکردگی پر تعریفی سند اور 5 مدارس کو بہترین مدرسہ کی تعریفی سند پیش کی گئی۔اردو میڈیم اساتذہ شریفہ خدیجہ اسکول اسسٹنٹ سرکاری مدرسہ فوقانیہ نسواں نارائن پیٹ،نفیس النسابیگم اسکول اسسٹینٹ مدرسہ فوقانیہ نسواں مکتھل،عقیلہ خانم یس جی ٹی مدرسہ تحتانیہ کوسگی،اسمافرہین یس جی ٹی مدرسہ تحتانیہ مدور،خواجہ وحیدالدین یس جی ٹی مدرسہ تحتانیہ شیرزہ خان پیٹ اور تسلیم بیگم یس جی ٹی مدرسہ تحتانیہ نسواں نارائن پیٹ کو تہنیت اور سند پیش کی گئی۔ اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے صدر امیرالدین چاند معتمد عبدالغفار،خلیل احمد چاند،صبا سلطانہ،عبدالسلام،فضل احمد ،میر لیاقت،منیر الدین اور دیگر اساتذہ نے تہنیت یافتہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button