اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدرآباد میں المنائی میٹ پروگرام کا شاندار انعقاد

حیدراباد 16 مئی( اردو لیکس ) پروفیسر چندرا مکھرجی پرنسپل کی اطلاع کے بموجب کالج میں ریاستی حکومت تلنگانہ کے عظیم وفلاحی و تعلیمی منصوبہ پرجا پالنا کے جاری ایجوکیشنل ویک سیلیبریسن کے چوتھے دن ” پرجا پالنا پروگرام” کے تحت کالج میں "المُنائی میٹ 2026” کا انعقاد کیا گیا۔
محترمہ جی۔ سروجہ وویکانند، منیجنگ ڈائریکٹر، وشاکھا انڈسٹریز، جو کہ اس کالج کی پہلی بیچ (1981–1984) کی طالبہ رہ چکی ہیں، اس پروگرام کی مہمانِ خصوصی تھیں۔ کمشنر محترمہ دیواسینا نے بھی بطور خاص مہمان شرکت کی اور پہلی بیچ کے سابق طلبہ (المُنائی) کی تہنیت و تکریم کی۔اور پروفیسر بالا بھاسکر اور پروفیسر راجندر سنگھ گریسی صاحبہ ڈاکٹر ارون سری دیوی صاحبہ آسیہ جبین اودئے شری انیتا دیوی پروفیسر بھاگیہ وتھی
ہاجرہ منجو اشا شرما اور ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اردو اندارا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدراباد اور دیگر تدریسی وغیر تدریسی عملہ اس پروگرام میں نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیئےاور پروگرام کو کامیاب بنایا



