نیشنل

پولیس اب اعظم خان کی بھینس کو نہیں ڈھونڈتی بلکہ عتیق کو گولی مارتی ہے: اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹرکے بیٹے کا بیان: ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ کے فرزند یوگیش موریہ کا ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اب آپ کی پولیس اعظم خان کی بھینس تلاش نہیں کرتی، بلکہ عتیق کو گولی مارنے کا کام کرتی ہے۔

 

 

یہ ویڈیو کوشامبی کے بھروارا نگر پالیکا چیئرمین کی حلف برداری تقریب کی ہے۔ اس تقریب میں یوگیش موریہ نے اپنے خطاب میں اتر پردیش حکومت کی خوب تعریف کی، ساتھ ہی وہاں موجود ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کی بھی ستائش کی۔

 

 

 

انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اب آپ کی پولیس اعظم خان کی بھینس تلاش نہیں کرتی بلکہ عتیق کو گولی مارنے کا کام کرتی ہے۔ ان کا یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوا لوگوں کی جانب سے شدید رد عمل ظاہرکیا گیا۔

 

 

جب ڈپٹی چیف منسٹر کیشو موریہ سے اس سلسلے میں سوال کیا گیا تو پہلے تو انھوں نے اسے ہنس کر ٹال دیا اورکہا کہ وہ ابھی بچہ ہے اور سیاست نہیں سمجھتا، اسے نہیں معلوم کہ کب کیا کہنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button