نیشنل

پنجاب کے سابق چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل نہیں رہے

چنڈی گڑھ: پنجاب کے سابق چیف منسٹر و شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے قائد پرکاش سنگھ بادل کا (95) سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ سانس کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ایک ہفتہ قبل انہیں موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے بیٹے ایس اے ڈی کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے تصدیق کی کہ ان کے والد نے منگل کی رات علاج کے دوران آخری سانس لی۔ پرکاش سنگھ بادل پانچ بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button