تلنگانہ

خانہ پور کے نوجوان کا سعودی عرب میں انتقال ۔ میت کی کل منتقلی

خانہ پور 7/فبروری۔ نرمل ضلع کے خانہ پور منڈل کے موضوع مسکا پور سے تعلق رکھنے والا نوجوان عبدالظہیر کا یکم جنوری کو سعودی عرب میں انتقال ہوگیا تھا۔ جسکی نعش کو گھر لانے کیلیے تقریباً ایک ماہ سے مسلسل گلف ورکرز بیداری کے ارکان فاروق، عبدالرفیق، رام ریڈی نے انڈین ایم بی سی کی مدد سے اور کیرالہ سے صدیق اور حسین اور مزمل کی مدد سے نعش کو گھر تک پہنچانے کی تمام کاروائیاں تکمیل کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے نعش کو گھر8/فبروری بروز بدھ کی صبح موضوع مسکاپور لای جایگی اور اسی دن بعد نماز ظہر مسکاپور میں ہی نماز جنازہ ادا کی جائے گی خلیجی کارکنوں کے بیداری پلیٹ فارم کے ارکان نے ایک بار پھر تلنگانہ حکومت سے درخواست کی کہ وہ خلیجی کارکنوں کو فوری طور پر جواب دے اور 500 کروڑ کے فنڈز کے ساتھ این آر آئی پالیسی کو لاگو کرے اور تلنگانہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر غریب خلیجی مزدور کے خاندانوں کی کفالت کرے اور مالی امداد کا اعلان کرے۔ 10 لاکھ روپے کی امدادکرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button