نیشنل

راہل گاندھی ایک اوریاترا کے لئے تیار

نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا کے بعد اب کانگریس پارٹی نے ‘بھارت نیائے یاترا’ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ 14 جنوری تا 28 مارچ تک منی پور سے ممبئی تک یہ یاترا نکالی جائے گی جس میں راہل گاندھی حصہ لیں گے۔

 

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس پارٹی چاہتی تھی کہ راہل گاندھی اس سفر کا آغاز کریں اور راہل گاندھی نے اس یاترا کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ قبل ازیں راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک چار ہزار کلومیٹر ‘بھارت جوڑو یاترا’ نکالی تھی

 

اور اب ‘بھارت نیائے یاترا’ کے ذریعہ کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں، خواتین اور عام لوگوں سے جڑنے کے منصوبہ میں ہے۔ اس یاترا کے ذریعے 6200 کلومیٹر کا سفر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button