نیشنل

راکھی ساونت نے رکھا پہلا روزہ _ افطار کا ویڈیو ہوا سوشل میڈیا پر وائرل

حیدرآباد _ 27 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی روزہ رکھ رہی ہیں۔ بی ٹاؤن کی ‘ڈراما کوئین’ کہلانے والی راکھی ساونت ( فاطمہ) نے بھی پہلی بار روزا رکھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا روزہ ہے۔ اداکارہ کے پہلے روزہ کی افطار  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ راکھی ساونت نے ہفتہ یعنی 25 مارچ 2023 کو اپنے گھر پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں ان کے دوستوں نے شرکت کی تھی۔ اس دوران میڈیا بھی ان کی افطار پارٹی میں پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے دوستوں کے ساتھ افطار کھولتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران اداکارہ نے سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے تھے ۔ راکھی ساونت کو اس طرح روزہ رکھتے دیکھ کر لوگ بہت خوش ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

راکھی ساونت کے مطابق انہوں نے مئی میں میسور کے رہائشی عادل خان درانی سے شادی کی تھی جس کی معلومات اداکارہ نے چند ماہ بعد دی تھیں۔ راکھی نے کہا کہ عادل کے ساتھ انھوں نے کورٹ میرج کی تھی اس  کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنا مذہب بھی تبدیل کیا اور پھر شرعی طریقہ کے مطابق نکاح بھی کیا ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اداکارہ کا نام فاطمہ رکھا گیا۔

 

راکھی ساونت نے شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتوں بعد ہی عادل پر  دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی۔ اس کے بعد عادل کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے بعد ایک ایرانی خاتون نے میسور میں عادل کے خلاف ریپ اور بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی۔ اس وقت عادل میسور جیل میں مقید  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button