ایجوکیشن

ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ کی جانب سے گروپ IV کے طلبہ کیلئے 55 روزہ مفت کراش کورس

عبدالقدیر ایڈمن HWF TS کی اطلاع کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے گروپ IVکی تقریباً 9 ہزار جائیدادوں کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جاچکا ہے اور 1جولائی2023 کو امتحان منعقد ہونے جارہا ہے جس میں صرف حیدرآباد اور اطراف کے اضلاع کیلئے 5000 سے زائد جائیدادیں موجود ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں حیدرآباد کیلئےجائیدادیں شہرکے طلباء کیلئے خوش آئیند ہیں۔ HWF تلنگانہ کی جانب سے 55 روزہ کراش کورس گروپ IV کی تیاری کیلئے منعقد کیا جائے گا۔ کلاسس کا ٓٓآغاز بروز پیر بتاریخ 8’مئی 2023 سے ڈاکٹر غلام یذدانی ٹرسٹ بلڈنگ، ملک پیٹ ، حیدرآباد پر منعقد ہوگا جس کو ماہرین مخاطب کرینگے۔ مسابقتی مواد بھی مفت میں فرام کیا جائیگا۔ خواہشمند طلباء سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ ان نمبرات 8977267788 ،7386921983 ربط کریں اور قبل از وقت رجسٹریشنس کروالیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button