ثانیہ مرزا کی فریضہ حج کیلئے روانگی

حیدرآباد: ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر پوسٹ پیغام میں اپنے دوستوں سے معذرت خواہی کی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ میرے پیارے دوستو مجھے حج کےمقدس سفر پر جانے کا شرف حاصل ہوا۔ انھوں مزید لکھا میری دعا ہے کہ اللہ میری دعائیں قبول فرمائے، میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔
انھوں نے تمام سے انھیں دعاوں میں شامل رکھنے کی خواہش کی ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا مجھے امید ہے کہ میں مضبوط ایمان اور عاجز دل کے ساتھ ایک بہتر انسان بن کر واپس آؤں گی۔ ثانیہ کی والدہ نسیم مرزا نے لکھا ‘اللہ آپ کا حج قبول کرے اور آپ لوگوں کو اپنے ایمان پر قائم رکھے’، اداکارہ گوہر خان نے بھی تبصرہ کیا، ‘ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ اس حج کو آپ کے لیے مزید خاص بنائے۔
پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے بھی ثانیہ کو اس سفر پر جانے پر مبارکباد دی۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں کمنٹری اور ایونٹس میں نظر آتی ہیں۔ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ ثانیہ نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے
اپنی غلطیوں پر سب سے معافی مانگی اور ایک اچھی خبر بھی شیئر کی کہ وہ حج پر جارہی ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے فرزند اور ارکان خاندان کے ہمراہ عمرہ کیا تھا۔