جرائم و حادثات

دفتر سے "ویکلی آف” نہ ملنے پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد: ریاست کرناٹک کے میسور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار ماہ سے دفتر میں ہفتہ وار چھٹی نہ ملنے اور کام کی جگہ پر ہراسانی سے تنگ آ کر ناگیشوری نامی خاتون نے خودکشی کر لی۔

 

ناگیشوری ایک پرائیویٹ کمپنی میں پروڈکٹ پروموٹر کے طور پر کام کرتی تھی۔ وہ اعلیٰ حکام کی طرف سے کی جانے والی ہراسانی کو برداشت نہ کرتے ہوئے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گئی۔

 

پولیس نے خودکشی سے قبل ناگیشوری کی تحریر کردہ خودکش نوٹ دستیاب ہوا۔ اس نوٹ میں اس نے ذکر کیا ہے کہ اسے نشانہ بنایا گیا اور چار ماہ تک چھٹیاں نہ دے کر ہراساں کیا گیا۔

 

اس نے شکوہ کیا کہ اس کی جانب سے کوئی غلطی نہ ہونے کے باوجود اسے پریشان کیا گیا اور ہنگامی حالات میں بھی چھٹیاں نہیں دی گئیں نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب اس نے اس

 

نامناسب رویے پر سوال اٹھایا تو اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔ ناگیشوری نے اپنے نوٹ میں واضح کیا کہ وہ ڈولی نامی سپروائزر کی ہراسانی کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہے۔

 

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے خودکشی کے خط کی بنیاد پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button