نیشنل

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب

حیدرآباد _ 3 جون ( اردولیکس) مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ مولانا فی الحال بورڈ کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم آج  مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو بورڈ کا صدر  اتفاق رائے سے منتخب کرلیا ۔

 

خالد سیف اللہ رحمانی کا شمار  ہندوستان کے نامور فقہہ متعدد فقہی کتابوں کے مصنف اور شرعی علوم کے محقق ہیں۔ نیز آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے جنرل سکریٹری، حیدرآباد دکن میں واقع المعہد العالی الاسلامی کے بانی، سہ ماہی بحث و نظر کے مدیر، دار العلوم ندوۃ العلماء کی مجلس انتظامی اور مجلس نظامت کے رکن اور متعدد مدارس اور تنظیموں کے سرپرست ہیں

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دس  جمادی الاولیٰ 1376ھ مطابق نومبر 1956ء میں بہار کے  ایک قصبہ جالے (ضلع دربھنگہ) کے معروف علمی گھرانہ میں آنکھیں کھولیں، تاریخی نام نور خورشید رکھا گیا جبکہ اصل نام خالد سیف اللہ طے پایا اور اسی نام سے معروف ہوئے۔ والد حکم زین العابدین علاقہ کے معروف لوگوں میں تھے، جبکہ دادا عبد الاحد صاحب دار العلوم دیوبند کے فاضل اور اس دور کے اہم علما میں تھے، وہ مدرسہ احمدیہ مدھوبنی کے شیخ بھی رہے ہیں جبکہ چچا مشہور عالم اور دینی و ملی رہنما قاضی مجاہد الاسلام قاسمی تھے، فقہ اور قضا کے باب میں جن کا مقام بلند معروف ومسلم رہا ہے۔

 

خالد سیف اللہ کا نانیہالی خاندان بہار کے مشہور بزرگ بشارت کریم گڑھلوی سے وابستہ تھا، اس خانوادہ کے مورث اعلیٰ ملا سید محمد علی ہیں جو’ ملا سیسو‘ کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے سید احمد شہید کی تحریک جہاد میں شرکت کی اور معرکہ بالاکوٹ کے بعد بہار لوٹے

متعلقہ خبریں

Back to top button