نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے زیر نارائن پیٹ میں گرمائی تعطیلات کے ضمن میں فری کمپیوٹر کورس:

نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے زیر نارائن پیٹ میں گرمائی تعطیلات کے ضمن میں فری کمپیوٹر کورس:
نارائن پیٹ: 12اپریل ( پریس نوٹ)
حافظ محمد تقی انچارج کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کی اطلاع کے مطابق نور جہاں و عبد الحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ کے زیراہتمام نارائن پیٹ ٹاؤن کے مدینہ مسجد صراف بازار روڈ پر موجود نور جہاں و عبد الحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں گرمائی تعطیلات کے موقع پر طلباء و طالبات کے لئے *فری کمپیوٹر کورس* کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ جسکا آغاز 24 اپریل 2025 سے ہوگا۔ اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلباء و طالبات سے خواہش کی گی ہے۔ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے بانی وصدر ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کی نگرانی میں یہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ چلایا جارہا ہے۔ فری کمپیوٹر کورس کے لئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اپریل 2025 مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر نور جہاں و عبد الحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ کے اوقات صبح 7 بجے تا 9 بجے اور شام 7 بجے تا رات 9 بجے تک راست ملاقات کرتے ہوئے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ان فونمبرات
9703383351′ 9652469272
پر صبح 10 بجے تا شام 6 بجے تک ربط پیدا کریں۔