نیشنل

20 منٹ تک لفٹ میں پھنسی رہی معصوم بچی۔ لکھنو میں واقعہ

نئی دہلی: ایک معصوم بچی تقریبا 20 منٹ تک لفٹ میں پھنسی رہی۔ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے لکھنو میں کل پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق جنیشور انکلیو اپارٹمنٹ کے لیے لفٹ میں ایک چھوٹی بچی سوار ہوئی تھی کہ اچانک لفٹ خراب ہو گئی جس کی وجہ سے لڑکی اس میں پھنس گئی۔

 

بعد ازاں مقامی افراد نے فائر بریگیڈ اور لفٹ کی مرمت کرنے والوں کو طلب کر کے لفٹ کی مرمت کروا کر لڑکی کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔اس دوران لفٹ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کا ایک فوٹیج وائرل ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لفٹ اچانک رکتے ہی لڑکی پریشان ہو گئی اور وہ مدد کے لیے پکارتی رہی

 

وہ اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے لفٹ کھولنے کی بھی کوشش کرتی رہی اور مدد کے لیے پکارتے ہوئے ادھر ادھر پریشانی کے عالم میں دوڑتی ہوئی دیکھی گئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں کو تنہا لفٹ میں سوار نہ ہونے دیں اور ان پر نظر رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button