ایجوکیشن

عثمانیہ یونیورسٹی سے سید آصف علی کو اردو میں ڈاکٹریٹ

ظہیر آباد(3 جولائی راست) کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کے بموجب سید آصف علی ولد سید داؤد علی کو اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے

 

۔ ڈاکٹر سید آصف علی نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان”جنوبی ہند میں خواتین افسانہ نگار 1980 کے بعد “ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی اسوسی ایٹ پروفیسر اردو و پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس تحقیقی مقالے میں ڈاکٹرسید آصف علی نے مختلف ابواب کے تحت جنوبی ہند میں افسانہ نگاری اور اہم خواتین افسانہ نگاروں کی خدمات کا جائزہ پیش کیا ہے ۔ ڈاکٹر سید آصف علی کے پی ایچ ڈی وائیو کے ممتحن ڈاکٹر عسکری صفدر موظف پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج، حسینی عالم حیدرآباد، ڈاکٹر فاطمہ آصف موظف پرنسپل کالج آف لینگویجس اور پروفیسر ارجن راؤ پرنسپل آرٹس اینڈ سائنس کالج عثمانیہ یونیورسٹی و انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی تھے

 

۔ ڈاکٹر سید آصف علی کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر اساتذہ اور دوست احباب ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی. ڈاکٹر شیخ عبدالکریم، ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد ‘ڈاکٹرمحمد ناظم علی‘ڈاکٹر رضوانہ بیگم‘ ڈاکٹر محمد مشتاق‘ڈاکٹر انجم النساءزیبا‘ ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین ، ڈاکٹر سعدیہ‘ڈاکٹر فریدہ ‘ڈاکٹر تبسیم آراء‘ڈاکٹرمحمد شفیع الدین ظفر، ڈاکٹر بی بی کوثر‘ڈاکٹر شوکت فہیم، ڈاکٹر فہمیدہ، ریسرچ اسکالرز محمد محبوب‘ محمد مجاہد‘سید یحییٰ ، مقبول احمد اور عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button