نیشنل

سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، 29 اکتوبر کو ٹریفک کنٹرول کو ایک میسج موصول ہوا جس میں ایک نامعلوم شخص نے سلمان خان کا ذکر کرتے ہوئے دھمکی دی۔

 

ذرائع کے مطابق دھمکی دینے والے نے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔اس دھمکی کے بعد ورلی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف بی این ایس کی دفعات 354(2) اور 308(4) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو اس قسم کی دھمکی ملی ہے۔ اس سے پہلے بھی انہیں جان سے مارنے کی متعدد دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک دھمکی دینے والے کو نوئیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لئے باندرہ سے نوئیڈا تک کارروائی کی تھی۔ گرفتار ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ محمد طیب انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔

 

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ محمد طیب دہلی کا رہائشی ہے اور اس نے فون پر ذیشان صدیقی اور سلمان خان کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے ملزم کا فون بھی ضبط کر لیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button