تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے ایک خوشخبری

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے ایک خوشخبری ہے حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے 3.64فیصد ڈی اے منظور کیا ہے۔ اضافی ڈی اے یکم جولائی 2022ء سے دیا جائے گا۔ اضافی ڈی اے کی رقم  نومبر کی تنخواہ میں شامل کرتے ہوئے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یکم جولائی 2022ء سے جاریہ ماہ تک کے ڈی اے کے بقایاجات کی رقم ملازمین کے جی پی ایف کھاتہ میں جمع کی جائے گی

 

جبکہ کانٹری بیوٹری پنشن اسکیم (سی پی ایس) کے ملازمین کے بقایاجات کی 10فیصد رقم پران کھاتہ میں جمع کی جائے گی۔ باقی 90فیصد رقم 17اقساط میں ادا کی جائے گی۔حکومت نے بتایا کہ سی پی ایس ملازمین کو فروری2025ء سے 17اقساط میں بقایاجات کی رقم ادا کی جائے گی۔ اسی طرح وظیفہ یابوں کو ڈی اے کے بقایاجات کی رقم آئندہ سال جنوری سے 17اقساط میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button