نیشنل
سلمان خان اور ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی: این سی پی کے لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا سیدیقی کے فرزند ذیشان صد یقی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان کو بھی دھمکی دی گئی ہے اور اس معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ان دونوں سے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس دھمکی کے بعد ذیشان صدیقی کے دفتر کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی اور نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دھمکی آمیز فون کال کے بارے میں لارنس بشنوئی گینگ پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس معاملے میں پولیس نے
محمد طیب نامی شخص کو نوئیڈا سے گرفتار کیا ہے اور ممبئی پولیس اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے جا رہی ہے۔