ایجوکیشن

تلنگانہ یونیورسٹی II، IV، VI سمسٹر ڈگری کے نتائج کا اعلان

تلنگانہ یونیورسٹی II، IV، VI سمسٹر ڈگری کے نتائج کا اعلان

لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

 

نظام آباد:23/ جون (اردو لیکس) تلنگانہ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے منگل کو اپریل-مئی 2026 میں منعقدہ II، IV، VI سمسٹر UG ریگولر امتحانات کے نتائج جاری کئے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر آچاریہ ٹی یادگیری راؤ نے رجسٹرار آچاریہ ایم یادگیری کے ہمراہ یونیورسٹی کے دفتر میں نتائج کا اجرا کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ہونہار طلباء کو مبارکباد دی۔ امتحانی کنٹرولر آچاریہ کے سمپت کمار، آڈٹ سیل کے ڈائریکٹر آچاریہ جی چندر شیکھر، ڈاکٹر نندنی ڈاکٹر شانتھا نیپروگرام میں حصہ لیا۔نتائج کی تفصیلات: VI سمسٹر: کل 4970 طلباء حاضر ہوئے اور 3091 کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب62.19%۔ لڑکیاں 70.22%، لڑکے 40.61% کامیاب ہوئے۔ IV سمسٹر: کل 4427 طلباء حاضر ہوئے اور 1714 کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 38.72%۔ لڑکیاں 46.51%، لڑکے 18.74% کامیاب ہوئے۔ II سمسٹر: کل 5139 طلباء حاضر ہوئے اور 2000 کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے کا تناسب 38.92%۔ لڑکیاں 49.27%، لڑکے 15.23% کامیاب ہوئے۔امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر سمپت کمار نے بتایا کہ طلباء اپنے ہال ٹکٹ نمبر کے ذریعے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.telanganauniversity.ac.in پر اپنے نتائج ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button