نیشنل

بڑی خبر _ یو پی ایس ای سول سروس امتحانات کے فائنل نتائج جاری، وسیم احمد بھٹ کو آل انڈیا سطح پر 7 واں رینک

Photo by Twitter 

نئی دہلی _ 23 مئی ( اردولیکس) یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی ) نے سول سروس – 2022 کے فائنل نتائج آل انڈیا سروسز کی بھرتی کے لیے جاری کرتے ہوئے کل 933 امیدواروں کا انتخاب کیا  ہے۔ اس میں جنرل کوٹہ کے 345، ای ڈبلیو ایس کے 99، او بی سی کے 263، ایس سی کے 154 اور ایس ٹی زمرے کے 72 امیدوار ہیں ، 180 امیدواروں کو آئی اے ایس کی خدمات کے لیے، 38 کو آئی ایف ایس   کے لیے اور 200 کو آئی پی ایس  کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یو پی ایس ای  نے اعلان کیا ہے کہ 473 لوگوں کو سینٹرل سروسز گروپ – A زمرہ میں اور 131 لوگوں کو گروپ B سروسز میں منتخب کیا گیا ہے

 

آل انڈیا سطح پر پہلے چار رینک لڑکیوں کو حاصل ہوئے ہیں جبکہ ایک کشمیری مسلم نوجوان وسیم احمد  بھٹ کو آل انڈیا 7 واں رینک حاصل ہوا۔ پہلا آل انڈیا رینک ایشتا کشور نامی لڑکی کو حاصل ہوا ہے بہت جلد مسلم امیدواروں کی فہرست کی تفصیلات ویب سائٹ پر پیش کی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button