تلنگانہ کے نظام آباد میں عاشق کی محبت میں شوہر سجاد خان کا قتل – بیوی نے محبوب کے ساتھ مل کر شوہر کا گلا گھونٹ دیا، دونوں گرفتار؟

تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ناجائز تعلقات کی راہ میں رکاوٹ بننے پر ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کھوجہ کالونی کے ساکن سجاد خان (40) کی بیوی فرزانہ بیگم کے منصور نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
اس بات کا علم ہونے پر شوہر نے بیوی کو تنبیہ کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہونے لگے۔ شوہر کو راستے سے ہٹانے کے ارادے سے فرزانہ بیگم نے اپنے عاشق منصور کے ساتھ مل کر قتل کی سازش تیار کی۔ اتوار کی علی الصبح جب سحاد خان گہری نیند میں تھا، دونوں نے اس کے گلے میں نائلون کی رسی کس کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بعد ازاں قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی
۔ پولیس نے ابتدائی طور پر مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران فرزانہ بیگم اور منصور نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ نظام آباد ون ٹاؤن پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی جانب سے تاحال ان دونوں کی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا.متوفی کے چار بچے ہیں۔



