نیشنل

یوٹی قادرہوں گے کرناٹک کے اسپپیکراسمبلی۔ باوقارعہدہ فائز ہونے والے پہلے مسلم قائد

بنگالورو: اکانگریس کے رکن اسمبلی یو ٹی عبدالقادر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے ۔ یو ٹی قادر کا تعلق جنوبی کرناٹک ضلع سے ہے۔
یو ٹی عبدل قادر 5 مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ اسمبلی میں اپوزیشن کے نائب لیڈر تھے۔ اس کے علاوہ وہ 2013 کی سدارمیا حکومت اور پھر 2018 کی کانگریس-جے ڈی ایس حکومت میں وہ کابینی وزیر رہ چکے ہیں۔
کرناٹک قانون ساز اسمبلی کا تین روزہ اجلاس پیر کو نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے ساتھ شروع ہوا، قادر منتخب ہونے کے بعد چہارشنبہ کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے امکان ہے کہ وہ بلا مقابلہ منتخب ہوں گے۔ اس عہدے پر فائز ہونے والے وہ پہلے مسلم لیڈرہوں گے۔

اس اقدام کو کانگریس کے مسلمانوں کے تئیں اظہار تشکر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹروں نے کھل کر کانگریس کی حمایت کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button