جرائم و حادثات

گیس سلنڈر پھٹ پڑا بیوی ہلاک شوہر زخمی۔ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں حادثہ

کریم نگر: کھانا پکانے والے گیس سلنڈر کے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والی 27 سالہ وینی وِگنیتا  ہفتے کے روز دورانِ علاج فوت ہوگئی۔

 

پیداپلی ضلع کے گوداوری کھنی ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع مہاکوی پوتنا کالونی میں رہنے والے سنگارینی ملازم یادناوینی وسنت اور ان کی اہلیہ وِگنیتا اس ماہ کی 2 تاریخ کو گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے تھے۔

 

وِگنیتا 80 فیصد جبکہ وسنت 60 فیصد جھلس گئے تھے۔ دونوں کو بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں زیرِ علاج وِگنیتا کی موت ہوگئی۔ وسنت کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button