خاندانی تنازعہ کے باعث اوٹکور کی خاتون کی خودسوزی کی کوشش، علاج کے دوران موت
اوٹکور منڈل کے حدود میں واقع پدا جٹرم گاؤں سے تعلق رکھنے والی نیرٹی لاونیا (23)، شوہر بال کرشنا نے خاندانی تنازعہ کے باعث ذہنی دباؤ میں آکر خودسوزی کی کوشش کی، جس کے بعد علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔
اوٹکور ایس ائی رمیش، کے مطابق، شوہر کی جانب سے لاونیا کو اطلاع دیے بغیر زمین فروخت کیے جانے کے معاملے پر گزشتہ 15 دنوں سے شوہر اور اس کے رشتہ داروں کے ساتھ اس کا تنازعہ چل رہا تھا۔ شوہر اور اس کے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور پر گالی گلوچ کیے جانے کی بات کو دل پر لیتے ہوئے لاونیا نے 4 اگست 2026 کو اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔
واقعہ کے فوراً بعد رشتہ داروں اور آس پاس موجود افراد نے آگ بجھائی اور اسے علاج کے لیے پہلے محبوب نگر منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
عثمانیہ جنرل اسپتال میں زیرِ علاج لاونیا کی آج موت واقع ہوگئی۔ اسپتال سے موصولہ طبی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق، واقعہ سے متعلق مکمل حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔



