جرائم و حادثات

نشے میں دھت نوجوانوں کی درندگی، کار سے تین بار ٹکر مارنے کے بعد میڈیکل طالبہ پرینکا دوران علاج فوت

حیدرآباد – آندھرپردیش کے راجامہندراورم میں دو نوجوانوں کی کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی میڈیکل طالبہ پرینکا آج اتوار کو انتقال کرگئیں۔ شراب کے نشے میں مبینہ طور پر دو نوجوانوں نے جان بوجھ کر کار سے انہیں ٹکر ماری تھی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

 

پرینکا کا تعلق جوگولامبا گدوال ضلع کے ایجا منڈل کے اخلاص پور گاؤں سے تھا۔ ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعد وہ مشرقی گوداوری ضلع کے راجانگرم میں واقع جی ایس ایل میڈیکل کالج میں ڈرماٹولوجی شعبے میں پی جی کے پہلے سال کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ ان کے والدین حیدرآباد میں مقیم ہیں۔

 

پرینکا 3 اگست کی رات راجمہندریورم کے پرساد آدتیہ مال میں فلم دیکھنے کے بعد اپنے ساتھی طالب علم اُمیش کے ساتھ موٹر سائیکل پر روانہ ہوئی تھیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ ٹریفک کے ہجوم کے باعث گاڑیاں تھیٹر کے گیٹ کے قریب رکی ہوئی تھیں۔ اسی وقت ناماورم سے تعلق رکھنے والا دُشیانت اور لالہ چیرو سے تعلق رکھنے والا  ولیم جوزف مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے آئے اور پریانکا اور اُمیش کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد بھی انہوں نے گاڑی سے مزید دو مرتبہ زور دار ٹکر ماری۔کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والی پریانکا کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ اسے مقامی ایک خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر چہارشنبہ کے روز اسے سکندرآباد کے کِمس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زیرِ علاج رہنے کے دوران اتوار کو اس کی موت ہوگئی۔

 

پرینکا کی نعش فی الحال سکندرآباد کے کِمس اسپتال میں رکھی گئی ہے۔ راجامہندراورم پولیس کے پہنچنے کے بعد نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button