این آر آئی

جدہ میں 26 واں ہندوستانی یوم قومی یوم تعلیم  تقریب کا انعقاد 

جدہ، 15 نومبر (اردو لیکس ڈیسک) اردو اکیڈمی جدہ کے زیر اہتمام اور قونصل خانہ ہند، جدہ کے اشتراک سے 26 واں ہندوستانی یوم قومی تعلیم جلسہ 13 نومبر بروز جمعہ قونصل خانہ ہند، جدہ میں منعقد ہوا۔ یہ جلسہ ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں منعقد کیا گیا۔

 

اس موقع پر قونصل جنرل ہند جدہ فہد احمد خان سوری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ اردو اکیڈمی جدہ کے سرپرست محمد عبدالقادر حسن صدیقی اور ڈاکٹر محمد اسلم جنیرمین (آئی اے ایس جے)، رکن انتظامی کمیٹی اعزازی مہمانوں میں شامل تھے آس موقع پر الیمزان حج و عمرہ گروپ کے چیرمین حافظ محمد فیاض علی اور دیگر شخصیات موجود تھے

 

۔ جلسہ کے دوران بین المدارس تقاریر، تمثیلی مشاعرہ، انعامات و اعزازات کی تقسیم عمل میں آئی، جبکہ ’’آزاد سووینئر 2026ء‘‘ کی رسم اجراء بھی انجام دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button