اسپشل اسٹوری

مدینہ منورہ – روضہ شریفہ‘ میں آب زم زم کے 10 ہزار کولرز

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے آب زم زم کے کولرز کو مستقل طورپر بھرنے کا خصوصی بندوبست ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں آب زم زم کی فراہمی کے شعبے کی انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ یومیہ بنیاد پر آب زم زم کے ٹینکرز ارسال کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی میں یومیہ بنیاد پر آب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اہلکاروں کی ٹیمیں کام کرتی ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کولرز میں آب زمزم کم نہ ہو۔

 

مسجد نبوی میں صرف روضہ الشریفہ کے مختلف مقامات پر آب زم زم کے 10 ہزار کولرز رکھے ہیں جنہیں یومیہ مستقل بنیاد پر بھرا جاتا ہے۔ کولرز میں پانی کم ہوتے ہی کارکن فوری طورپر اسے دوسرے کولرز سے تبدیل کردیتے ہیں۔
آب زم زم کی مستقل فراہمی سے متعلق کارکن جہاں کولرز میں آب زم زم کی موجودگی کو یقینی بناتے ہیں وہاں ان کے ذمہ ایک بار استعمال ہونے والے کلاسوں کی فراہمی کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔

 

واضح رہے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے لیے یومیہ بنیادوں پر دسیوں ٹینکرز کے ذریعے آب زم زم فراہم کیا جاتاہے۔ زم زم کو خصوصی ٹینکوں میں اسٹور کرنے کے بعد انہیں فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے مسجد نبوی میں رکھے گئے کولرز میں بھرا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button