اسپشل اسٹوری
آسام میں دو سر والے بچے کی پیدائش

File photo
نئی دہلی ۔ ایک خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا جس کے دو سر تھے۔ یہ واقعہ ریاست آسام میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق آسام کے سلچر میڈیکل کالج میں
ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا جس کے دو سر تھے پیدائش کے 15 منٹ بعد اس بچہ کی موت ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ فریدہ بیگم نامی خاتون کو درد زہ کی شکایت پر قریبی گورنمنٹ میڈیکل کالج سلچار منتقل کیا گیا۔ فوری طور پر ڈاکٹرس نے آپریشن کیا،فریدہ نے بچے کو جنم دیا۔ آپریشن کے بعد جب ڈاکٹرس نے یہ دیکھا کہ بچے کے دو سر ہیں تو وہ حیرت زدہ رہ گئے۔
پیدائش کے بعد بچے کی طبیعت بگڑ گئی تھی اس کا علاج کیا گیا جو ناکام ثابت ہوا اور پیدائش کے 15 منٹ کے اندر ہی بچے کی موت ہو گئی۔