تلنگانہ

کلاس لیتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے ٹیچر کی موت۔تلنگانہ کے کھمم میں افسوسناک واقعہ

کھمم: حالیہ دنوں میں دل کے دورے سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ لوگ دیکھتے ہی دیکھتے اچانک غش کھا کر گرنے کے بعد فوت ہورہے ہیں۔ اکثر ایسا ہو رہا ہے کہ گرنے کے بعد ہاسپٹل پہنچنے کا بھی وقت نہیں ملتا اور فوری طور پر جان چلی جاتی ہے۔

 

چھوٹے ہوں یا بڑے بغیر کسی فرق کے چند لمحوں میں جان کھو دینا تشویش کا باعث بن رہا ہے۔تازہ واقعہ ریاست میں پیش آیا ہے۔ کھمم کے ممتا روڈ پر واقع سری چیتنئہ اسکول اولمپیاڈ کیمپس میں جے راجو نامی ایک ٹیچرپڑھاتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ اس منظر کو دیکھ کر طلبہ ایک دم حیران رہ گئے۔

 

فوراً وہاں پہنچ کر انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن تب تک وہ پوری طرح بے ہوش ہو چکے تھے۔ بعد معائنہ ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی جس سے سب لوگ سکتے میں آ گئے۔ اس واقعے کی ویڈیوس

 

سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئیں اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button