نیشنل

اکشے کمار کو ہندوستانی شہریت مل گئی

نئی دہلی _ 15 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ہندی فلموں کے مشہور اداکار اکشے کمار اب ہندوستانی شہری ہوگئے  ہیں۔ اس کا ثبوت انہوں نے ٹویٹر پر اپنی شہرت سے متعلق سرکاری  دستاویزات کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا۔ اکشے پہلے کینیڈا کے شہری تھے جس کی وجہ سے وہ اکثر چند  گوشوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے تھے

 

اکشے نے ٹویٹر پر ایک دستاویز شیئر کی جس میں ان کا نام اکشے ہریوم بھاٹیہ بتایا گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ لکھا، "دل اور شہریت، دونوں ہندوستانی، یوم آزادی مبارک! جئے ہند۔” ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button