اسپشل اسٹوری

دلہن کو سونے میں تولا گیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

نئی دہلی: دبئی میں مقیم ایک پاکستانی تاجر کی بیٹی عائشہ کی شادی کی تقریب موضوع بحث بنی ہوئی ہے، اس تاجرنے اپنی لخت جگرکو سونے میں تولا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دلہن کا وزن 69 کلوگرام تھا چنانچہ اس کے وزن کے برابر سونے کی اینٹیں لائی گئیں اور ترازو میں ایک طرف دلہن کو بٹھایا گیا اور دوسری طرف سونے کی اینٹیں رکھی گئیں اوردلہن کو تولا گیا۔

دلہن کو سونے میں تولنے کا ویڈیو اورتصاویرسوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔ انٹرنیٹ صارفین طرح طرح کا رد عمل ظاہرکررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جہیز میں اتنا سونا دینے کے بجائے بہترہوتا کہ زلزلہ کے متاثرین کی مدد کی جاتی۔ زیادہ تر جنوبی ایشیاء میں شادیوں کی تقاریب میں شان و شوکت پر بہت زیادہ رقم خرچ کی جاتی ہے حتیٰ کے بعض لوگ پوری عمربھرکی جمع پونجی لگادیتے ہیں۔ حالانکہ یہ شادی گزشتہ ماہ ہوئی لیکن اب اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پرگشت کررہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی اس خاص تقریب کو مغل بادشاہ جودھا اکبر پر مبنی فلم کی تھیم پر منعقد کیا گیا تھا۔ فلم سے مماثلت دکھانے کے لئے ملبوسات سے لے کر زیورات، دولہا اور دلہن کی انٹری سے لے کر ڈانس تک پرچیز کا باریک بینی سے خیال رکھا گیا تھا یہاں تک کہ فلم میں دکھایا گیا ایک سین جس میں جودھا کو سونے میں تولا جاتا ہے کو بھی عین اسی طرح دہرایا گیا۔

اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے فوٹو اور ویڈیوگرافر نے وضاحت پیش کی ہے کہ شادی کی ویڈیو میں سونے کی اصل اینٹیں نہیں بلکہ پتھر کی اینٹوں پر سونے کا رنگ چڑھایا گیا تھا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button