زبردستی kiss کرنے پر فیزیو تھیراپسٹ کے خلاف حیدرآباد میں کیس درج

حیدرآباد :شنکر پلی پولیس اسٹیشن میں ایک فزیوتھراپسٹ کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے علاج کے لیے آنے والی ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
بعد میں یہ کیس زیرو ایف آئی آر کے طور پر درج ہو کر جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کو منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کندھے کے درد کے علاج کے لیے 2025 کے اگست اور ستمبر میں موکیلا میں واقع 24 فزیوتھراپی کلینک میں گئی تھی۔جوبلی ہلز روڈ نمبر 35 سے تعلق رکھنے والے فزیوتھراپسٹ سنیل کمار
پر الزام ہے کہ اس نے علاج کے نام پر خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا اور اس کی اجازت کے بغیر اسے بوسہ دیا اور جنسی طور پر ہراساں کیاجب خاتون نے اس سے سوال کیا تو اس نے معافی مانگ لی۔ اس واقعے سے متاثرہ خاتون ذہنی دباؤ (ڈپریشن) کا شکار ہوگئی اور اسے کؤنسلنگ بھی لینی پڑی۔
شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم بغیر اجازت جوبلی ہلز میں کلینک چلا رہا تھا اور جب حکام کے معائنے کی اطلاع ملی تو اس نے راتوں رات وہاں سے سامان منتقل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



