اختلافات ختم 17 سال کے وقفہ کے بعد سنجے دت، سنجے گپتا کے ساتھ فلم کرنے کے لئے تیار

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ
بالی ووڈ سے بڑی خبر آئی ہے جس کو سن کر سنجے دت اور سنجے گپتا کے مداح خوش ہوجائیں گے خبر یہ ہے کہ ڈائریکٹر سنجے گپتا 17 سال کے طویل وقفہ کے بعد سنجے دت کے ساتھ ایک نئے فلم پروجیکٹ کی شروعات کرنے جا رہے ہیں سنجے گپتا نے کہا کہ سنجے دت کے ساتھ بننے جا رہی فلم کی اسکرپٹ پر فی الحال کام چل رہا ہے گپتا نے بتایا کہ سنجے دت سے ان کی پہلی ملاقات چار دہے قبل یعنی 35 یا 40 سال پہلے 1990ء میں فلم تھانیدار کی شوٹنگ کے موقع پر ہوئی تھی جب وہ اسٹنٹ ڈائریکٹر تھے فلم ہٹ ہو گئی اور سنجے دت اور سنجے گپتا اچھے دوست بن گئے
اس کے بعد 1994 ء میں بحیثیت ڈائریکٹر گپتا نے سنجو کو فلم ” آتش” میں کاسٹ کیا پھر انہوں نے سنجے دت کے ساتھ خوف "جنگ” کانٹے ، مسافر ، پلان ، زندہ، علی باغ ، شوٹ آوٹ ایٹ لوکٹھنڈ والا بنائی تھی اس طرح سنجے گپتانے سنجے دت کے ساتھ 9 فلمیں بنائیں لیکن امتیابھ بچن کی 70 ویں سالگرہ تقریب میں کچھ غلط فہمیوں کی وجہہ دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور ان کی ان بن ہو گئی فلمی لوگوں نے اسے خوب ہوا دی یہ اختلافات اتنے شدید ہو گئے کہ فلمسازوں نے سنجے گپتا کو کام دینا بند کر دیا دونوں کے درمیاں تقریبا چار سال تک بات بند رہی یہاں تک کے فلمسازوں نے ان کے فون کالس بھی لینے بند کر دیئے تھے
وہ جس سے بھی اپروچ ہوتے انہیں یہی جواب ملتا کہ سنجے دت نے انہیں ان کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا ہے ایسی صورتحال میں سنجے گیتا برسوں تک بے روز گار رہے ۔ اب جا کے ان دونوں کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ اور پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا بہت جلد فلم کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا جائیگا ۔