جرائم و حادثات

بیوی اور بچوں کو فائرنگ کر کے مار دینے کے بعد پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

حیدرآباد: ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی بیوی اور بچوں کو فائرنگ کر کے مار دینے کے بعد خود کشی کر لی۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں پیش آیا۔

 

50 سالہ وءنکٹیشورلو مقامی کوآپریٹو کالونی میں اپنی بیوی اور دونوں بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ چار شنبہ کی رات 11 بجے وہ پولیس اسٹیشن سے پستول لے کر گھر پہنچا اور اس نے آدھی رات کے بعد اپنی بیوی اور بچوں پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا

 

بیوی اور بچوں کو مار دینے کے بعد اس نے بھی خود کشی کر لی۔اس انتہائی اقدام کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا پولیس مختلف زاویوں سے جانچ کر رہی ہے۔ کڑپہ کے ڈی ایس پی شریف اور دیگر عہدیداران مقام واقع پر پہنچ گئے

 

اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانے میں محفوظ کروا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button