نیشنل

امیت شاہ اور راجناتھ سنگھ کی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر سی اے اے۔ کیا شہریت ترمیم قانون پر جلد ہوگا‌عمل۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے بہت جلد شہریت ترمیم قانون پر عمل آوری کی اطلاعات کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گشت کر رہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مرکزی وزراء امیت شاہ اور راجنا تھ سنگھ کی کاروں کے نمبر پلیٹس پر سی اے اے لکھا ہوا ہے۔

 

دہلی میں واقع پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ بی جے پی انتخابی کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے شرکت کی، امیت شاہ اور راجناتھ سنگھ کی کاروں کے نمبر پلیٹس پر درمیان میں سی اے اے لکھا ہوا نظرآیا جس سے عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا سی اے اے پر بہت جلد عمل ہوگا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہمیشہامیت شاہ نے کہا تھا کہ شہریت ترمیم قانون جلد سے جلد نافذ کیا جائے گا۔

 

انھوں نے کہا تھا کہ سی اے اے صرف ان لوگوں کو شہریت دینے کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں تشدد کا سامنا کرنے کے بعد ہندوستان آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی ہندوستانی شہریت چھیننے کیلئے نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button