جرائم و حادثات

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں خانگی ٹراویل بس الٹ گئی

محبوب نگر _ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں خانگی ٹراویل بس الٹ گئی۔ یہ حادثہ محبوب نگر کے رورل منڈل میں دیویتی پلی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔ اس واقعہ میں بس میں سوار 40 مسافر زخمی ہوگئے۔ 14 افراد کو علاج کے لیے ضلع ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ حادثے کے وقت بس میں 54 مسافر سوار تھے۔ یہ واقعہ اے پی کے پلیوینڈولا سے حیدرآباد جاتے ہوئے پیش آیا۔ بس کے الٹنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کر رہی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button