نیشنل

ہندوستان میں شوال کا چاند نظر آگیا _ ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر

ہندوستان کے مختلف شہروں بشمول حیدرآباد دکن میں آج شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے لہذا ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ  شوال المکرم کا چاند نظر آگیا کل ہفتہ 22 اپریل 2023 کو یکم شوال عید الفطر رہے گی۔

کولکتہ میں چاند دیکھے جانے کی خبر ہے وہیں تمل ناڈو کے پرنگی پٹئی میں بھی چاند نظر آنے کی خبریں ہیں ۔ علاوہ ازیں بہار کے مختلف اضلاع سے بھی چاند ںظر آنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔ مغربی بنگال کی ناخدا مسجد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے ۔ بہار میں امارت شرعیہ اور ادارہ شرعیہ نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button