تلنگانہ

ٹیٹ امتحان لکھنے کے لئے آنے والی حاملہ خاتون کی امتحان مرکز میں موت _ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں افسوسناک واقعہ

سنگاریڈی  _ اساتذہ کے اہلیتی امتحان ٹیٹ لکھنے کے لئے آنے والی حاملہ خاتون کی امتحانی مرکز پر ہی موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو کے اسناپور سنٹر میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق رادھیکا نامی حاملہ خاتون جو ٹی ای ٹی امتحان لکھنے گئی تھی۔ وقت پر سنٹر پر پہنچنے کی جلدی میں وہ دوڑتی ہوئی امتحانی مرکز کے کمرے میں پہنچی۔ جس کی وجہ سے خاتون کا بی پی بڑھ گیا اور رادھیکا کمرہ امتحان میں گر گئیں۔ رادھیکا کو اس کے شوہر ارون نے پٹن چیرو سرکاری اسپتال لے گئے  لیکن ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ رادھیکا کی موت پہلے ہی ہوچکی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button