مبارکباد

اپنے نونہالوں کو اردو بھی پڑھائیں _ تلنگانہ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی مہم کا آغاز

اپنے نونہالوں کو اردو بھی پڑھائیں _ تلنگانہ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی مہم کا آغاز

حیدرآباد 23 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے ذمہ داروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اپنے نونہالوں کو اردو بھی پڑھائیں زیر عنوان مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ مذکورہ مہم میں اولیائے طلباء سے گزارش کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولس میں دوسری زبان اردو منتخب کریں تا کہ بچے اردو زبان سے واقف رہیں ، ورنہ اردو اور اردو طبقہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

 

ذمہ داروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اردو میں بات چیت تو کر سکتے ہیں لیکن اردو پڑھ اور لکھ نہیں سکتے۔ انجمن کے صدر جناب عبد الرحمن، نائب صدر جناب سلطان محمود علی ایڈوکیٹ، جناب مجیب الدین معتمد اور دیگر ارکان نے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو اردو کی طرف راغب کروائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اردوزبان سے بھی واقف ہوں ۔

 

ذمہ داروں نے کہا کہ عنقریب دونوں شہروں کے اسکولس کے انتظامیہ سے ذمہ داران انجمن ملاقات کر کے نمائندگی کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button